کوئٹہ (محمد آصف خان  )سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان پرست رہنما میر بشیر احمد رئیسانی   نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے بھارت کے آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے سے کشمیری عوام کو ان کی شناخت اور آزادی سے محروم کردیا گیا ہے جو عالمی سطح پر کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہے میر بشیر احمد رئیسانی   نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کہ ہر فورم پر اُجاگر کرنا اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بننا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان کی عوام ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور تمام فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی دنیا کے سامنے اُجاگر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف اور کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہیگی۔