بورے والا میں موبائل فون سمز ایکٹو کروانے والا گروہ دوبارہ متحرک ہو گیا
بورے والا: بورے والا میں موبائل فون سمز ایکٹو کروانے والا گروہ دوبارہ متحرک ہو گیا اور لوگوں کے نشان انگوٹھا سے سمیں نکالی جارہی ہیں جعلی نشان انگوٹھا سے ایکٹو کی گئی سمز جرائم پیشہ افراد کو فروخت کی جارہی ہیں گزشتہ روز بورے والا کے سنئیر صحافی ثاقب سہیل وٹو نے بتایا کہ میں گلی نمبر1، محلہ صادق ٹاؤن، تحصیل بوریوالا ضلع وہاڑی کا رہائشی ہوں۔اور پراپرٹی کا کام کرتا ہوں میں نے محکمہ نادرا سے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبری36302-6441868-7 اپنے نام پر حاصل کر رکھا ہے۔ مورخہ18-10-2021 بوقت 2:27 دو بجکر ستائیس منٹ پر میرے موبائل سم نمبری 0300-7592151 پرجاز کمپنی کی طرف سے مسیج آیا کہ آپ کے قومی شناختی کارڈ نمبر 36302-6441868-7 پرجاز کمپنی کی طرف سے سم نمبری0320-8644774 آپ کے نام پر ایکٹیو ہو گئی ہے۔ مقامی فرنچائز جازکمپنی واقع پرانا ڈاکخانہ چوک بوریوالاپررابطہ کیا توانہوں نے بتلایا کہ سم نمبر0320-8644774 تمہارے نام پر ایکٹیو ہو گئی ہے لیکن اس کے متعلق ہمیں کوئی علم نہ ہے کہ سم نمبری 0320-8644774کسی نے تمہارے نام پر ایکٹیو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نام غیر قانونی طور پر سم ایکٹیو کرنے والے گروہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےاور موبائل فون سمز ایکٹو کروانے والا گروہ کوفوری گرفتار کیا جائے





































Visit Today : 192
Visit Yesterday : 622
This Month : 2356
This Year : 66075
Total Visit : 171063
Hits Today : 1270
Total Hits : 899360
Who's Online : 2






















