بہاولپور سے عطاءالمنعم کی رپورٹ کے مطابق, سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کا ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ کے ہمراہ بہاول پور میں محرم الحرام کے حوالے سے قائم ضلعی کنٹرول روم کا اچانک دورہ, سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاویدنے, ضلع بھر میں محروم الحرام کے عزاداری جلوسوں اور مجالس عزاء کے مقامات کی سکیورٹی کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے, اقدامات اور دیگر انتظامی امور بارے تفصیلی بریفنگ لی, عاشورہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں 575 مجالس عزاء اور 250 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے,۔بریفنگ عاشورہ محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں اور مجالس عزا کی ضلعی کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے,۔بریفنگ عاشورہ محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں اور مجالس عزا کی مانیٹرنگ کے لئے ضلعی کنٹرول روم میں متعلقہ انتظامی محکمہ جات کے فوکل پرسن موجود ہیں, ضلع بھر میں سیلاب کی صورتحال نارمل ہے,۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرباقر حسین نے مزید کہا کہ تین لاکھ کیوسک پانی کی گنجائش رکھنے والے ہیڈ اسلام حاصل پور میں اس وقت 28 ہزار کیوسک پانی کی آمد اور 27 ہزار کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے۔