دالبندین سے علی احمد مینگل کی رپورٹ کےمطابق،ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء و بلوچستان عوامی پارٹی کے تحصیل نائب صدر، سردار بیبرگ خان مینگل نے دالبندین لیویز فورس کے عہدیداروں ،حاجی عبدالوحید اور ملک محمد نوتیزئی کےلئے بہترین کارکردگی پر ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کردیا، سردار بیبرگ خان مینگل نے لیویز فورس کے عہدیداروں حاجی عبدالوحید اور ملک محمد نوتیزئی کےلئے اعلان کردہ، ایک لاکھ روپے نقد دینے کے موقع پر کہا کہ چاغی لیویز فورس یہاں کے عوام کی جان ومال کے حفاظت کےلئے ہر وقت کمربستہ رہی ہے، ہمیں لیویز فورس کی کارکردگی پر فخر حاصل ہے سردار بیبرگ خان مینگل نے ڈی جی لیویز کمشنر رخشان ڈویژن واجہ طارق رحمن بلوچ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ سے مطالبہ کیا ،کہ بہترین کارکردگی پر لیویز فورس کے عہدیداروں حاجی عبدالوحید اور ملک محمد نوتیزئی کو ترقی دی جائے.










































Visit Today : 239
Visit Yesterday : 536
This Month : 775
This Year : 64494
Total Visit : 169482
Hits Today : 2461
Total Hits : 878173
Who's Online : 8




















