محمد اجمل بھٹی کوشکست دے کرنمبردارمنتخب ہوگئے ہیں
بہاولپور سے محمد اقبال انجم کی رپورٹ کے مطابق ،محکمہ چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور کےایم ڈی راو ندیم کی ہدایت پرمحکمہ چولستان کے افسران کی زیرنگرانی، جانووالی چولستان میں نمبرداری الیکشن ہوئے،جس میں مسلم لیگ ن چوہدری سعود مجید گروپ کے میاں محمد یاسین انجم بھٹی نے اپنے، مدمقابل ق لیگ کے، وفاقی وزیرچوہدری طارق بشیرچیمہ گروپ کے محمد اجمل بھٹی کوشکست دے کرنمبردارمنتخب ہوگئے ہیں ، محکمہ چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور کے کالونی آفیسرشیرمحمد خان پریزائیڈنگ افسرتھے، انہوں نے غیرحتمی نتیجہ الاؤنس کرتے ہوٸے کہا کہ، میاں محمد یاسین کو380ووٹ ملے ہیں، اوراجمل بھٹی کوایک سو چھتیس ووٹ پڑے ہیں، اورمیاں محمد یاسین اس وقت بھاری اکثریت سے نمبردارمنتخب ہوگئے ہیں، چولستانی باشندوں کی کثیرتعداد نے ووٹنگ میں حصہ لیا،سرکاری نتاٸج کااعلان ایم ڈی چولستان کریں گے، اس موقع پرنمبردارکامیاب ہونے والے، میاں محمد یاسین بھٹی نے چولستان کے مساٸل بھرپورطریقہ سے حل کرانے کاوعدہ کیا۔۔








































Visit Today : 158
Visit Yesterday : 536
This Month : 694
This Year : 64413
Total Visit : 169401
Hits Today : 886
Total Hits : 876599
Who's Online : 2




















