ملتان ، خبر لگانے پر ایس پی سٹی راو نعیم شاہد کی صحافی کودھمکی آمیز کال ، صحافی بھی میدان میں ، کرپٹ اور بداخلاق افسر کو ملتان شہر جیسی اہم پوسٹ سے ہٹایا جائے: سینئر صحافیوں کا مطالبہ
ملتان: کرپٹ ایس پی رائو نعیم کیخلاف صحافی سراپا احتجاج، خبر کی اشاعت پر دھکمی آمیز کال کا نوٹس لیا جائے سینئر صحافیوں کا مطالبہ، احتجاج میں وکلاء کی شرکت تفصیل کے مطابق دوروز قبل مقامی صحافی کو خبر لگانے پر ایس پی سٹی رائو نعیم شاہد کی جانب سے دھمکی آمیز کال کی گئی جس کے بعد ملتان کے صحافی میدان میں آگئے اور اس سلسلہ میں پریس کلب ملتان کے باہر سینئر صحافی صدر ملتان یونین آف جرنلسٹ کے قائم مقام صدر اعظم جہانگیر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر و بزرگ صحافی سردار ظفراللہ خان نے کہا کہ کرپٹ ترین ایس پی نے کیسے کسی صحافی کو کال پر دھمکانے کی جرات کی، رائو نعیم شاہد ڈی ایس پی حرم گیٹ کے ٹنور میں منشیات فروشوں، جواء کے اڈے چلانے والوں سے بھاری رشوت وصول کرتا رہا ہے جبکہ بطور ایس پی تعینات ہوتے ہی لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے اور اسی لاکھ روپے اکٹھے کرنے میں لگا ہوا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ کرپٹ ایس پی کو فی الفور عہدہ سے ہٹاکر کسی فرض شناس افسر کو تعینات کیا جائے اس موقع پر معروف صحافی شعیب افتخار سے کہا کہ چار روز قبل سی پی او ملتان کی پریس کانفرنس کے دوران سینئر صحافی کی جانب سے پوچھا گیا سوال شائع کرنا ایس پی سٹی کو اچھا نہ لگا جس پر وہ سیخ پا ہوگیا اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور لےپالک غنڈوں کے زریعے تشدد کا نشانہ بناے کی دھمکیاں دی ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے کرپٹ اور بداخلاق افسر کو ملتان شہر جیسی اہم پوسٹ سے ہٹایا جائے، ایسا نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہےگا، احتجاج کے دوران سینئر وکیل و سابق فنانس سیکٹری خواجہ اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی حقائق جاننے اور لکھنے کی جدوجہد کرتا ہے اور عام افراد کی آواز بنتا ہے صحافیوں کیخلاف اس قسم کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا احتجاج میں سینئر صحافی اعظم جہانگیر، محمد عبداللہ، خالد چوہدری، نیاز گل ناصر، ظفرالسلام، عبداللہ طارق سہو، ثقلین نقوی، چوہدری عبدالرحیم شاہد، رانا جاوید، شاہد امین و دیگر نے شرکت کی۔





































Visit Today : 601
Visit Yesterday : 509
This Month : 2143
This Year : 65862
Total Visit : 170850
Hits Today : 11292
Total Hits : 897885
Who's Online : 11






















