ملتان : سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، کلب عابد خان ، خواجہ دلشاد نے قائداعظم شاپنگ سنٹر میں حکومت کی طرف سے بجلی بلوں کے ظالمانہ ٹیرف اور ایف پی اے ، ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کےدوران خطاب کرتے ہوئے کہا حکومتی اخراجات اور بجلی چوری کا سارا بوجھ سفیدپوش اور غریب شہریوں پر ڈالنا بدترین معاشی استحصال ہے اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقہ پر نوازشات اور 25 کروڑ سفیدپوش طبقہ پرعرصہ حیات تنگ کردیا ہے حکمران ہوش کے ناخن لے قوم کی اھوں اور بددعاوں سے بچے فوری طور ظالمانہ اقدام واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کرینگے۔