بلاول بھٹو زرداری کا 29 اکتوبر کو ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان
لاڑکانہ(آغا سعید پانیزئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 29 اکتوبر کو ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبز کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ لاڑکانہ میں پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے، آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے،ووٹ کے تحفظ سے لے کر بولنے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی کو عمران خان نے چھیننے کی کوشش کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں، ہم اقتدار کے لئے سیاست نہیں کرتے، عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف پہلے دن سے احتجاج کیا، پاکستان پیپلز پارٹی 29 اکتوبر بروز جمعہ ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔




































Visit Today : 562
Visit Yesterday : 509
This Month : 2104
This Year : 65823
Total Visit : 170811
Hits Today : 10978
Total Hits : 897571
Who's Online : 8






















