تربت میں سی ٹی ڈی پر خاتون بمبار کا خودکش حملہ: ایک اہلکار شہید دو زخمی
bbc news urdu نے Saturday، 24 June 2023 کو شائع کیا.
تربت: بلوچستان کے شہر تربت میں سی ٹی ڈی پر خاتون بمبار کے خودکش حملے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کے انتظامی شہر تربت میں کمشنر آفس کے نزدیک کھڑی سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق دھماکا خود کش تھا اور دھماکا کرنے والی ایک خاتون بمبار تھی۔ ڈپٹی کمشنر تربت کے مطابق :خودکش حملہ ایک خاتون نے کیا، دھماکے میں پولیس کی ایک خاتون سپاہی بھی زخمی ہے، دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں ایک پولیس اہل کار کی شہادت اور ایک خاتون اہل کار کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 257
Visit Yesterday : 536
This Month : 793
This Year : 64512
Total Visit : 169500
Hits Today : 2891
Total Hits : 878604
Who's Online : 7




















