گریڈ 17 سے اوپر والے افسران کو ایک سے زائدمحکموں سے پنشن نہیں ملے گی:وزیر خزانہ اسحاق ڈار
bbc news urdu نے Saturday، 24 June 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد : گریڈ 17 سے اوپر والے افسران کو ایک سے زائدمحکموں سے پنشن نہیں ملے گی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے لوگ تین تین اداروں سے پنشن وصول کر رہے ہیں، پاکستان یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، گریڈ 17 اور اس سے اوپر والے افسران کو صرف ایک پنشن ملے گی، یہ فیصلہ پنشنرز کے ہاتھ میں ہو گا کون سی پنشن حاصل کرنی ہے اور کون سی 2 چھوڑنی ہیں، تین تین پنشنز اس غریب ملک کے ساتھ انصاف نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی پنشن کے اخراجات میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے، وفاقی ملازمین کے لیے کنٹری بیوٹری اسکیم کو نافذ کرنا پڑے گا، آئندہ مالی سال کے لیے پنشن فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، پنشن فنڈ کے لیے رولز اینڈ پروسیجر پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔
ٹیگز:-










































Visit Today : 239
Visit Yesterday : 536
This Month : 775
This Year : 64494
Total Visit : 169482
Hits Today : 2509
Total Hits : 878221
Who's Online : 7




















