محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژنل کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون ،، متعدد نادہندگان زیر حراست
ملتان: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کے ڈویژنل ریکوری سکواڈ کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے، ایکسائز سکواڈ نے کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے پراپرٹی ٹیکس کے متعدد نادہندگان کو حراست میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا ہے تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان افتخار احمد بھلی کی ہدایت پر سینئر انسپکٹرز شکیل احمد چوہان، احسان خان سدوزئی اور آصف وقاص پر مبنی تشکیل دیئے گئے ڈویژنل ریکوری سکواڈ نے ٹیکس
نادہندگان محمد حنان اور محمد اسلم کو زیر دفعہ 81 کے تحت حراست میں لے کر ایکسائز آفس منتقل کردیا ہے ایکسائز ذرائع کے مطابق محمد حنان کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک لاکھ روپے جبکہ محمد اسلم کے ذمہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے واجب الاداء ہیں ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویژن کی جانب سے ایک بار پھر ملتان کی بزنس کمیونٹی، کمرشل مارکیٹوں اور پلازوں کے مالکان سمیت لگژری رہائش گاہوں کے مالکان کو واضح و دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیکس گزار پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکس گزار کسی بھی مشکل سے دوچار ہونے کی بجائے اپنے ذمہ واجب الاداء ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ جائیدادوں کی سیلنگ و قرقی سمیت گرفتاریوں سے محفوظ رہیں،









































Visit Today : 212
Visit Yesterday : 536
This Month : 748
This Year : 64467
Total Visit : 169455
Hits Today : 1137
Total Hits : 876849
Who's Online : 4




















