ذی الحج کا پہلا جمعہ ،، مسجد الحرام میں 17 لاکھ سے زائد عازمین حج نے نماز ادا کی
bbc news urdu نے Friday، 23 June 2023 کو شائع کیا.
مکہ معظمہ: ذی الحج کے پہلے جمعے مسجد الحرام میں سفید احرام میں ملبوس 17 لاکھ سے زائد عازمین حج نے نماز ادا کی جس کی امامت شیخ اسامہ نے کی۔ یہ روح پرور منظر براہ راست دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں نے دیکھا۔ ذی الحج کے پہلے جمعے میں 17 لاکھ عازمین حج نے شرکت کی جن میں سے ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج تھے۔ خطبہ جمعہ میں امام صاحب نے فریضۂ حج سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔ امام حرم نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان کے کامل ہونے کی دلیل خود کو مکمل طور پر اللہ کے سپرد کردینا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی جب کہ یوم عرفہ 27 جون کو ہوگا جس کا خطبہ ڈاکٹر شیخ یوسف بن محمد دیں گے۔ رواں برس 20 لاکھ عازمین حج کی آمد متوقع ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 159
Visit Yesterday : 536
This Month : 695
This Year : 64414
Total Visit : 169402
Hits Today : 893
Total Hits : 876605
Who's Online : 2




















