اسلام آباد : صحافی کے سوال پوچھنے پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار طیش میں آگئے، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق صحافی نے وزیرخزانہ سے سوال پوچھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کب کامیاب ہوں گے؟ اس سوال کو سن کر وفاقی وزیر آپے سے باہر ہوگئے اور آگے بڑھ کر صحافی کے موبائل پر ہاتھ مارا اور اسے چھیننے کی کوشش کی، موبائل چھیننے میں ناکامی پر اپنے سکیورٹی عملے کو ہدایت کی کہ اس کا موبائل پھینک دو۔صحافی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی جانب سے اسے تھپڑا بھی مارا گیا ۔