پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کے بعد اعتزاز احسن کی بھی بنیادی رکنیت ختم کردی
bbc news urdu نے Wednesday، 21 June 2023 کو شائع کیا.
لاہور : پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کے بعد اعتزاز احسن کی بھی بنیادی رکنیت ختم کردی ۔ پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیگٹو کمیٹی کے بھی رکن ہیں ، مرکزی قیادت سے درخواست کی گئی ہے کہ دونوں رہنماؤں کی سی ای سی رکنیت بھی معطل کی جائے۔ خیال رہے کہ رانا فاروق کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ لطیف کھوسہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل بنوانا چاہتے تھے ، ایسا نہ ہونے پر انہوں نے پارٹی قیادت کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 216
Visit Yesterday : 536
This Month : 752
This Year : 64471
Total Visit : 169459
Hits Today : 1305
Total Hits : 877017
Who's Online : 3




















