پاکستان تحریک انصاف کا پرویز خٹک پر اراکین کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ، پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک پر اراکین کو بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے پرویز خٹک کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں اُن سے پوچھا گیا ہے کہ پارٹی اراکین کو جماعت سے علیحدگی پر وہ کیوں اکسا رہے ہیں۔ جنرل سیکریٹری نے پرویز خٹک سے 7 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے تسلی بخش جواب نہ دینے یا اظہار وجوہ پر کوئی ردعمل نہ دینے پر قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے علم میں آیا ہے کہ آپ اراکین سے روابط قائم کرکے انہیں جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں، پرویز خٹک 7 یوم میں اس تاثر کے حوالے سے اپنا مفصل جواب داخل کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پرویز خٹک نے اسلام آباد کے ایک مقام پر پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور نو مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ بعد ازاں پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں تاہم عہدوں سے مستعفی ہوئے ہیں۔









































Visit Today : 246
Visit Yesterday : 536
This Month : 782
This Year : 64501
Total Visit : 169489
Hits Today : 2805
Total Hits : 878517
Who's Online : 8




















