بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیرف اور ٹیکسوں میں اضافہ ، مہنگائی ختم کرنے والے تجربہ کار سیاستدانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے : ملتان میں تاجروں کا احتجاج
bbc news urdu نے Wednesday، 21 June 2023 کو شائع کیا.
ملتان (صفدربخاری سے) سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، کلب عابد خان اور خواجہ دلشاد احمد نے عزیز شہیدروڈ پر بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیرف اور ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے قوم کا بدترین معاشی دیوالیہ نکل چکا ہے مہنگائی اور بےروزگاری کا اژدھا قوم نگل جانا چاہتا ہے مہنگائی ختم کرنے کے نام پر اقتدار حاصل کرنے والے تجربہ کار سیاستدانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے بجلی کے بلوں میں سلیب ریٹ کے نام پر صارفین شہریوں کا بدترین استحصال کیا جارہا ہے حکومت فوری طور پر 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کا ایک فکسڈ ٹیرف کا بل بھیجے ، بلوں میں درجنوں ٹیکس ختم اور حکومتی اخراجات کو کنٹرول کرتے ہوئے قوم کو مہنگائی سے نجات دلائے وگرنہ تاجر بھرپور احتجاج اور ہڑتال کرینگے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 261
Visit Yesterday : 536
This Month : 797
This Year : 64516
Total Visit : 169504
Hits Today : 2953
Total Hits : 878665
Who's Online : 7




















