دل کے ارمان آنسو میں بہہ گئے،،حکومت کا آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’حکومت پہلے ہی پیٹرول پر 35 اور ڈیزل پر 20 روپے کم کرچکی ہے، گزشتہ دنوں بین الاقوامی سطح پر خام اور گیس کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے باعث حکومت نے ایندھن کی قیمتیں 30 جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 31 مئی کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا تھا۔ کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 253 روپے فی لیٹر، پیٹرول 262 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت 147 روپے 68 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 164.07 روپے پر آگئی تھی۔





































Visit Today : 466
Visit Yesterday : 509
This Month : 2008
This Year : 65727
Total Visit : 170715
Hits Today : 9193
Total Hits : 895787
Who's Online : 13






















