ملتان میں محکمہ زراعت شعبہ زرعی انجینئرنگ کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام
bbc news urdu نے Thursday، 15 June 2023 کو شائع کیا.
ملتآن: محکمہ زراعت شعبہ زرعی انجینئرنگ کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈائریکٹر ملتان ڈویژن حارث عبداللہ خان خٹک ، انجینئر شکیل انور ، مزدور رہنما غازی احمد حسن کھوکھر نے کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ملتان ڈویژن حارث عبداللہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی کاوشوں اور ہدایات پر عمل کرکے ہم ڈینگی جیسی موذی مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک مچھر سے پیدا ہوتی ہے ڈینگی مچھر سے بچاؤ کی تدابیر بارے انہوں نے کہا کہ پانی کی ٹینکی ، پرانے ٹب ، ٹائرز اور تالاب میں پانی ہرگز کھلا نہ چھوڑا جائے ۔ واک میں جواد علی خان ، نعیم راجپوت ، فورمین عبدالروف ، رمضان ، افتخار حیدر ، شہروز خان ، ناصر قریشی و دیگر نے شرکت کی ۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 535
Visit Yesterday : 509
This Month : 2077
This Year : 65796
Total Visit : 170784
Hits Today : 10681
Total Hits : 897274
Who's Online : 7






















