ملتان :  ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوآرٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سمیر احمد نے کہا ہے کہ ملتان ڈویژن کی رواں مالی سال کی ٹیکس وصولیاں حوصلہ افزاء ہیں ماہ جون کے وسط میں 87 سے 90 فیصد ریکارڈ ٹیکس وصولیاں دیگر ڈویژنز کے مقابلے میں ملتان ڈویژن نمایاں رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل آفس ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز افتخار احمد بھلی اور ڈسٹرکٹ آفیسر خالد حسین قصوری بھی موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوآرٹر نے مزید کہا کہ ملتان ڈویژن کے ای ٹی اوز کی سربراہی میں تمام انسپکٹرز اپنے اپنے سرکلز میں مزید محنت کو بروئے کار لاتے ہوئے سالانہ ٹیکس اہداف کو یقینی بنائیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افسران و ملازمین کا ٹیکس ریکوری کے ساتھ ٹیکس گزاروں کے مسائل کا حل بھی اولین ترجیح ہونا چاہیئے ان سے بہتر اخلاق سے پیش آئیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے ایکسائز ملازمین اور ٹیکس گزاروں کے مابین بہتر ریلیشن شپ قائم کرنے کے لیئے آگاہی کلاسز کے انعقاد پر بھی اعلی حکام کی مشاورت جاری ہے تاکہ مستقبل میں محکمہ اور ٹیکس گزاروں کے تعلق کو مزید مضبوط بنایا جاسکے،