ریجنل ٹیکس آفس ملتان کا سیلز ٹیکس کی خردبرد کے خلاف کریک ڈاون ، خردبرد میں ملوث ملتان کے2 بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز سربمہر
ملتان (صفدربخاری سے) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ملتان کی ٹیموں کا سیلز ٹیکس کی خردبرد میں ملوث پائے جانے والے 2 بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے خلاف کریک ڈاون دونوں ڈیپارٹمنٹل سٹورز سربمہر کردیئے گئے تفصیل کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ملتان عابد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر بلال احمد کی قیادت میں فیلڈ انچارج پی او ایس سجاد خان جوئیہ سمیت سٹاف نے ملتان شہر کے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں شمار ہونیوالے لطیف ڈیپارٹمنٹل سٹور گلگشت مارکیٹ اور آئیڈیل ڈیپارٹمنٹل سٹور بوسن روڈ کو سیلز ٹیکس کی چوری میں ملوث پائے جانے پر فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ اور دونوں سٹورز کو سیل کرکے مزید کاروائی
کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق آر ٹی او کی جانب سے شہر کے متعدد بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو پوائنٹ آف سیلز سسٹم (پی او ایس) سے منسلک کیا گیا تھا لیکن مذکورہ ڈیپارٹمنل سٹورز سسٹم سے انحراف کرتے ہوئے سیلز ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے جبکہ کنزیومر سے ٹیکس وصول کررہے تھے جس پر ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم نے گذشتہ روز ان سٹورز کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے دونوں سٹورز کو سیل کردیا ہے اور فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے جبکہ سیلز ٹیکس چوری میں ملوث پائے جانے کے باعث مذکورہ سٹور کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا،





































Visit Today : 20
Visit Yesterday : 622
This Month : 2184
This Year : 65903
Total Visit : 170891
Hits Today : 78
Total Hits : 898168
Who's Online : 8






















