وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
bbc news urdu نے Wednesday، 14 June 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے۔ ایوان وزیراعظم سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آذربائیجان میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی۔ میاں شہباز شریف سے آذر بائیجان کے وزرا کا وفد بھی ملاقات کرے گا، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے گفت و شنید ہوگی۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کو اس دورے کی دعوت آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دی تھی۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 100
Visit Yesterday : 622
This Month : 2264
This Year : 65983
Total Visit : 170971
Hits Today : 864
Total Hits : 898954
Who's Online : 4






















