جہانگیر ترین کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کو ابتداء میں ہی بڑی مشکل کا سامنا
لاہور/ملتان: استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور علیم خان کو استحکام پاکستان تحریک کے صدراحمد کلیم کی جانب سے پارٹی کا نام چوری کرنے پرقانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ جہانگیر ترین کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کو ابتداء میں ہی بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا، جماعت کے نام میں مماثلت پر استحکام پاکستان تحریک نے لیگل نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین اور پارٹی صدر علیم خان کو جاری ہونیوالے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آپ نے پارٹی کا نام ،منشور اور نعرہ چرایا، 7 یوم میں پارٹی کا نام تبدیل کیا جائے بصورت دیگر سول اور فوجداری کاروائی کی جائے گی، لیگل نوٹس استحکام پاکستان تحریک کے لیگل ایڈوائزر جاوید سلیم شورش نے بھجوایا۔ واضح رہے کہ استحکام پاکستان تحریک 1 سال قبل الیکشن کمیشن میں رجسٹرد ہوئی تھی۔





































Visit Today : 127
Visit Yesterday : 622
This Month : 2291
This Year : 66010
Total Visit : 170998
Hits Today : 987
Total Hits : 899077
Who's Online : 6






















