لاہور :   آصف زرداری کیسے کہتے ہیں کہ الیکشن تب ہوگا جب وہ چاہیں گے،ملک آئین کے مطابق چلے گا یا آصف زرداری کے کہنے پر چلے گا؟ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کے24 کروڑ عوام لاوارث ہوچکے، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام  ہے، وزیراعظم کہتے ہیں بجٹ آئی ایم ایف کے مطابق پیش کیا۔   نیب اور عدالتیں ان کے سامنے بے بس ہیں،  ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے  مزید کہا کہ یہ حکومت کرتے ہیں اور باہر چلے جاتے ہیں، قرض ہم ادا کرتے ہیں، تمام جماعتوں نےحکومت کرلی، اب باری عوام کی ہے۔آف شور کمپنیوں کا کیس لے کر سپریم کورٹ گیا تو مجھے کہا گیا نیب کے پاس جائیں۔