ملتان :  ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن  ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی کی ہدایت پر شارٹ ٹوکن ٹیکس و غیر رجسٹرڈ ویہکل کے خلاف کریک ڈاون، بیسیوں ٹیکس نادہندگان سے ای پیمنٹ کے ذریعے لاکھوں روپے کی موقع پر ریکوری، تفصیل کے مطابق ای ٹی او حافظ جمیل احمد کی قیادت میں انسپکٹرز عارف نیازی، طاہر عباس سندیلہ کانسٹیبلز عمران منظور، راو نعمان، حافظ وارث اور اصغر پر مبنی ایکسائز ٹیموں نے ملتان شہر سمیت داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر 35 شارٹ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے چالان کرکے ای پیمنٹ کے ذریعے 12 لاکھ 23 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری ہوئی ہے جبکہ 4 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو ویئر ہاوس میں بند کردیا ہے ڈائریکٹر ایکسائز افتخار احمد بھلی نے ٹیکس ڈیفالٹر ویہکل مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اپنی گاڑیوں کے ذمہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں حکومتی محاصل کی فوری ادائیگی کریں محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں کی سہولت کو مدء نظر رکھتے ہوئے آن لائن پیمنٹ نظام متعارف کروایا ہے تاکہ آپ کے قیمتی وقت کا ضیاع نہ ہو ویہکل مالکان کسی بھی مشکل سے دوچار ہونے کی بجائے 30 جون سے قبل اپنے ذمہ واجب الاداء تیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں،