دالبندین سے علی احمد مینگل کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیراہتمام بڑھتی ہوئی، مہنگائی لاقانونیت بدامنی لوٹ مار و کرپشن کے خلاف شہید حمید چوک پر ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ،جس میں بڑی تعداد میں پارٹی ورکرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر عاطف بلوچ نائب صدر عبدالحق بابل ۔محمد بخش عمران اور حافظ غلام اللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاغی میں بدامنی کا راج ہے، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، انتظامیہ نام کی کوئی بھی چیز نہیں، چینی آٹا گھی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، دالبندین میں خود ساختہ کا راج ہے، ڈپٹی کمشنر چاغی ایک نااہل آفیسر ہیں ،ان کی نگرانی میں آٹا اور چینی اسمگل ہورہا ہے، ۔مقررین نے کہا کہ ایم پی اے چاغی اختیارات کا نہ ملنے کا بہانہ کررہےہیں، غیر منتخب نمائندوں کو اختیارات کی فراہمی باعث تعجب ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت چاغی کی تباہی و بربادی کے ذمہ دار علاقائی پینلز ہیں، جو کہ عوام کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرکے ڈرامے رچا رہے ہیں، پینلز کے لیڈران خود تیل انٹری اور خرد برد میں ملوث ہیں، ہم عوام کے ساتھ ہیں علاقائی پینلز نے چاغی سے سیاسی رواداری کو ختم کرکے بعض و عناد کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں، عوام ایسے پینلز کو مسترد کر دیں.