ملتان(صفدربخاری سے) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے صدرایاز علی شیخ کی قیادت میں وفد مرزا شرافت علی اور رانا سمیع سے پنجاب کے ایم کیو ایم کے جنرل سیکرٹری کرامت علی شیخ کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے غریب پڑھے لکھے اور متوسط طبقہ کے لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچا کر ثابت کیا ہے کہ غریب آدمی بھی اسمبلی میں بیٹھ سکتا ہے ۔ متوسط طبقہ کی جگہ صرف اور صرف ایم کیوایم ہے جہاں آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑتا انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان میں غریب کی ترقی کے لئے دو نظام نہیں چل سکتے یعنی اسمبلیوں میں کسان کی نمائندگی جاگیر دار کر رہا ہے اور اور متوسط طبقہ کے تاجر کی نمائندگی سرمایہ دار کر رہا ہے دونوں ہی اسمبلیوں میں اپنے مفاد کی آواز اٹھاتے ہیں اور مراعات لے رہے ہیں جبکہ جن کے نام پر وہ اسمبلیوں میں جاتے ہیں وہ 70 سالوں سے آج بھی غربت اور بے روزگاری کاٹ رہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ پڑھے لکھے اور متوسط طبقہ سے عوام آگے آئیں اور اپنے حق کے لئے میدان عمل میں آکر سیاست کریں سرمایہ دار اور جاگیردار نے مل کر الیکشن کو اتنا مہنگا کر دیا ہے کہ غریب آدمی سوچ بھی نہیں سکتا لیکن اس نظام کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ متوسط طبقہ کی جماعت جس نے ثابت کیا کہ ایم کیوایم کے ایم این اے ، ایم پی اے ایک روپیہ خرچ کئے بغیر منتخب ہوتے ہیں اور ان امیدواران کی کمپین پارٹی خود چلاتی ہے اس لئے آج ہم پنجاب میں آپ کا دروازہ بجانے آئے ہیں کہ اب کوئی نبی نہیں آئے گا آپ کو خود اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے میدان میں آنا ہو گا ورنہ ہماری طرح ہمارے بچے بھی کل ان کے غلام بن کر رہیں گے ہم پنجاب کے عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں آگے آئیں ہمیں جوائن کریں تن من دھن سے ایم کیو ایم آپ کا ساتھ دے گی ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے صدر ایاز علی شیخ کی درخواست پر انہوں نے جلد جنوبی پنجاب دورے کا وعدہ بھی کیا۔