ملتان(صفدر بخاری سے) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے وہ کہتا تھا کہ ن لیگ کو توڑ دوں گا توڑنے کی کوشش بھی کی ن لیگ کیوں نہیں ٹوٹی کیونکہ وہ حقیقی جماعت تھی۔  ملتان کے علاقے شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ اس نے سوچا 9 مئی کو افواج پاکستان کو جھکالے گا مگر چال الٹی پڑگئی۔مریم نواز نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اس لیے چل کر یہاں آئی ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ 12 اکتوبر 1999 کو نواز شریف سے حکومت چھینی گئی ۔بار بار حکومت چھینی گئی کئی مرتبہ ظلم ہوا مگر ملک جلانے کی بات نہیں کی ۔ ان کاکہنا تھا کہ تھا کہ شہداء کی بے حرمتی کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ۔شہداء کی یادگاریں جلانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔شہداء کے توہین کرنے والے قوم تمہارا پیچھے کرے گی۔ منصوبے کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے۔اس نے سوچا 9 مئی کو افواج پاکستان کو جھکالے گا مگر چال الٹی پڑگئی۔ اب یوٹیوب پر بیٹھ کر انہی سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء پوری قوم کے ہوتے ہیں۔جس نے شہداء کی توہین کی قوم اسے نہیں چھوڑے گی۔ جب جرائم کے جواب دینے کا وقت آیا تو کارکنوں کو آگے پھینک دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف حقیقی عوامی لیڈر ہے، خدمت کی ہے اس عوام کی۔وہ اس مٹی کابیٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کہتا تھا کہ 26 برس میں یہ جماعت بنائی تو 26 منٹ میں کرچی کرچی ہوگئی۔جس کے جہاز میں جماعت بنی تھی اسی کے جہاز میں واپس چلی گئی۔انہوں نے کہاکہ فتنہ و فساد کا چیپٹر ختم اب حقیقی ترقی کا سفر شروع ہوگا۔ نواز شریف جب واپس آئیں گے تو ملک ٹیک آف کرے گا۔شجاع آباد والواچھے دن آنے والے ہیں انہوں نے کہا ن لیگ کبھی نہیں ٹوٹی۔ یہ میرے ارد گرد ن لیگ کے ایم این ایز ، ایم پی ایز بیٹھے ہیں کوئی ایک بھی نواز شریف کوچھوڑ کرنہیں گیا۔ ملک توڑنے والے کی جماعت اتنی رہ گئی ہے کہ ایک چنگچی میں پوری آجائے گی،آج جماعت کا صدر، جنرل سیکرٹری اور ترجمان خود ہی ہے۔ ن لیگ نواز شریف کے ساتھ مٹھی کی طرح رہی۔ان مشکل حالات میں بھی آپ نے دیکھا شہباز شریف صاحب اور اسحاق ڈار نے بہترین بجٹ پیش کیا۔