میران شاہ میں دہشتگردوں سے شدید جھڑپ کے دوران تین فوجی جوان شہید
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 11 June 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فورسز اور دہشت گردوں میں شدید جھڑپ کے دوران تین فوجی جوان شہید جبکہ تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہوئے اور چار زخمی ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔شہداء میں لکی مروت کے صوبیدار اصغر علی اور سپاہی نسیم خان جبکہ ایبٹ آباد کے سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 55
Visit Yesterday : 563
This Month : 2782
This Year : 66501
Total Visit : 171489
Hits Today : 175
Total Hits : 901750
Who's Online : 6






















