قازقستان کے جنگلات میں آتشزدگی، 14 افراد ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 11 June 2023 کو شائع کیا.
استانہ: شمال مشرقی قازقستان کے جنگلات میں آگ لگنے سے اب تک چودہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان کی ہنگامی حالات کی وزارت نے بتایا کہ شمال مشرقی قازقستان کے جنگلات میں آگ لگنے سے چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ مجموعی طور پر 14 لاشیں ملی ہیں۔ اس سے قبل وزارت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 148،000 ایکڑ کے جنگلات پر پھیلی آگ میں وہ پھنسے ہوئے وائلڈ لائف رینجرز کی تلاش کر ر ہے ہیں۔وزارت نے یہ بھی کہا کہ زیادہ درجہ حرارت اور ہوا کی بدلتی ہوئی سمت کیوجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ کے باوجود متاثرہ خطے سے 316 افراد کو نکال لیا گیا ہے اور علاقے میں موجود گھر بھی محفوظ حالت میں ہیں۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 96
Visit Yesterday : 563
This Month : 2823
This Year : 66542
Total Visit : 171530
Hits Today : 376
Total Hits : 901951
Who's Online : 7






















