تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر ، درخواست سماعت کیلئے مقرر
bbc news urdu نے Saturday، 10 June 2023 کو شائع کیا.
لاہور: تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی جسے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ خدیجہ شاہ کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 12 جون کو سماعت کرے گا۔عدالت نے وکلا اور سپرٹنڈنٹ جیل سمیت کیس سے منسلک تمام افراد کو سماعت کے روز طلب کر لیا ہے۔ پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کر رکھے ہیں تاہم وہ ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ خدیجہ شاہ کو گرفتار کرنے میں پولیس ناکام رہی تھی، انہوں نے خود تھانے پیش ہوکر گرفتاری دی تھی۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 182
Visit Yesterday : 563
This Month : 2909
This Year : 66628
Total Visit : 171616
Hits Today : 749
Total Hits : 902324
Who's Online : 7






















