ملتان:  گنجان آباد علاقہ لودھی کالونی میں سیوریج کے ناقص انتظامات سر کا درد بن گئے۔ اکثر گڑ لائن بند، گندا پانی گلیوں میں جمع رہنا معمول، تعفن سے سانس لینا محال۔ لوگ گھروں میں محصور، واسا والے گھر بیٹھے تنخواہیں لینےلگے ، علاقہ مکین کا ڈپٹی کمشنرسے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق واسا حکام کی عدم دلچسپی سے لودھی کالونی گلی نمبر 1 میں سیوریج کے گندے پانی نے مکینوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔مین گڑ لائن کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے آئےروز پانی گلیوں میں جمع رہنا معمول بن چکاہے۔جس کی متعدد شکایات اہل علاقہ کی جانب سے درج کرانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا جارہا ہے۔گڑوں کا پانی گھروں کے باہر دس روز سے کھڑا ہے جسکی وجہ سے بدبودار ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بچے مختلف بیماریاں کا شکار اور نمازیوں کا گزرنا مشکل ہے مگر سیوریج کی شکایت کا ازالہ نہیں کیا جارہا ہے۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر، واسا حکام سے فوری نوٹس لے کر مستقل بنیادوں پر مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔