دالبندین سے علی احمد مینگل کی رپورٹ کے مطابق،ڈپٹی کمشنر چاغی ضلع چاغی کے پر امن ماحول کو جان بوجھ کر خراب کر رہا ہے، رات کی تاریکی میں بلا جواز گھروں پر چھاپے چادر چار دیواری کی پامالی ،معصوم بچوں پر تشدد گھر کے ضروری سامان کی لوٹ مار اور تھوڑ پھوڑ قابل مذمت ہے
دالبندین سے علی احمد مینگل کی رپورٹ کے مطابق،ڈپٹی کمشنر چاغی ضلع چاغی کے پر امن ماحول کو جان بوجھ کر خراب کر رہا ہے، رات کی تاریکی میں بلا جواز گھروں پر چھاپے چادر چار دیواری کی پامالی ،معصوم بچوں پر تشدد گھر کے ضروری سامان کی لوٹ مار اور تھوڑ پھوڑ قابل مذمت ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان اسکا نوٹس لیں ،اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں، ان خیالات کا اظہار گردی جنگل کے رہائشی قبائلی معتبرین سردار علی احمد محمد حسنی، حاجی صالح محمد، محمد حسنی محمد خان، محمد حسنی اللہ نظر محمد حسنی محبوب ،محمد حسنی شوکت علی، محمد حسنی فضل محمد حسنی ،مصطفیٰ محمد حسنی اور دیگر نے، دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چاغی علاقے میں امن و امان کو قابو کرنے کے بجائے شریف لوگوں کے گھروں پر نہ صرف بلاوجہ چھاپے مار رہا ہے ،بلکہ اس سے پہلے کئی مرتبہ ہمارے گھروں پر چھاپے مار کر ہمارے لوگوں کو گرفتار کرکے ان پر بدترین تشدد کیا گیا، لیکن ان سے ایک چیز بھی برآمد نہ کرسکا، اب تیسری مرتبہ گزشتہ شب ہمارے گھر پر آدھی رات میں اپنے فورس کے ساتھ چوروں کی طرح داخل ہوا، اور گھر میں موجود ٹی وی اور دیگر ضروری سامان کی توڑ پھوڑ کی، گھر میں موجود ایک ویگو گاڑی ،گاڑی موٹر سائیکل ،لائسنس پاسپورٹ ،سولر سسٹم سمیت دیگر سامان کو لیویز فورس چوروں کی طرح اکھاڑ کر لے گیا ہے ، معصوم بچوں پر بلا جواز تشدد اور گھر میں خواتین کی بھی احترام نہیں کیا جو کہ کسی صورت بھی برداشت نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم قبائلی اور پر امن لوگ ہیں ہمارا کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں البتہ، ڈپٹی کمشنر جان بوجھ کے علاقے کے پرامن فضاء کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،اگر ہمارے لوگوں نے کوئی جرم کیا ہے، تو انہیں قانون کے مطابق سزا دے کر انہیں عدالت میں پیش کردیں، نہ کہ اپنے گھر میں ایک تھانہ بنا کر ہر کسی کو ناجائز طریقے سے بند کرکے ان پر تشدد کیا جائے، انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کو فوری معطل کرکے قبائلی لوگوں کے گھروں پر بلا جواز چھاپے لگانے کی تحقیقات کی جائے، بصورت دیگر ہم بھر پور انداز میں احتجاج کریں گے ۔




































Visit Today : 244
Visit Yesterday : 563
This Month : 2971
This Year : 66690
Total Visit : 171678
Hits Today : 1229
Total Hits : 902804
Who's Online : 4






















