پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی بجائے سابقہ مراعات کا خاتمہ کر دیا گیا ، نوٹیفیکیشن فوری واپس لیا جائے ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا : محمد یونس خان لودھی
ملتان (صفدربخاری سے) پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کی سابقہ مراعات کے خاتمے کو مسترد کرتے ہیں. محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائینٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب… گورنمنٹ آف پنجاب نے یکم جون 2023 سے لیو رول 1981 میں نو سے دس ایمینڈمنٹ کر دی ہیں. لیو انکیشمنٹ اور پنشن پہلے رننگ سیلری پر ملتی تھی اس ترمیم کے بعد بیسک سیلری پر ملا کرے گی.تنخواہوں میں اضافہ کی بجائے سابقہ مراعات کا خاتمہ کر دیا گیا.پنجاب کی نگران حکومت نے یکم جون 2023 سے پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کی ایل پی آر / لیو انکیشمنٹ کی مد میں مختلف مراعات کو رات کے اندھیرے میں ختم کر دیا۔ اس کے مطابق اس سکیل کی ابتدائی بیسک کے مطابق ملے گی. پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان پنجاب اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جاے ورنہ اس ظالمانہ اقدام کے خاتمے کے لیے بھرپور احتجاج کیا جاے گا.


































Visit Today : 273
Visit Yesterday : 563
This Month : 3000
This Year : 66719
Total Visit : 171707
Hits Today : 1490
Total Hits : 903065
Who's Online : 2






















