راولپنڈی: شاہ محموقریشی کو رہا کر دیا گیا ، رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  کہ یہ آزمائش کا وقت ہے ، کارکن حوصلہ رکھیں۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے وکلا اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان کو ہمت اور حوصلہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر غروب کے بعد طلوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہتا ہوں انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، اس تحریک کا حصہ ہوں جو خودار پاکستان چایتی یے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قید تنہائی سے گزرا، اب اپنا تجزیہ چیئرمین کو بتاؤں گا۔ پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ خان صاحب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے تفصیلی گفتگو کروں گا، جیل میں قید بے گناہ کارکنوں کی رہائی کے لیے کوشش کروں گا اور ہم قانونی جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچے پریشان تھے انہیں بتایا تو انھوں مجھے اللہ کے حوالے کیا اور بہت زیادہ ساتھ دے کر حوصلہ افزائی کی، الله نے حفاظت کی ہے، بہنوں کی دعاوں،خاندان والوں، وکلاء اور ججز کا مشکور ہوں۔ میں نے قید تنہائی میں ایک ماہ کا عرصہ گزارا ہے ، اس دوران معاملات کا بغور جائزہ لینے کا موقع ملا، انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے ، کل چیئرمین عمران خان سے ملاقات کروں گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا بچے ملاقات کے لیے آئے تو مجھے کہا کہ آپ نے کسی صورت بھی جھکنا نہیں ہے  اور ہماری فکر نہیں کرنی ۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی جنگ قانونی طریقے سے لڑی اور اس میں کامیاب ہوگئے، پراسیکیوشن کےپا س ہمارے کسی سوال کا جواب نہیں تھا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔