ڈائریکٹر افتخار احمد بھلی کی سربراہی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن ، نادہندگان کی 300 سے زائد جائیدادیں سربمہر
ملتان: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف گرینڈ اپریشن ایکسائز ٹیموں نے ای ٹی اوز کی سربراہی میں اڑھتالیس گھنٹوں کے دوران نادہندگان کی 300 سے زائد جائیدادیں سربمہر کردی ہیں ایکسائز ذرائع کے مطابق ان ٹیکس نادہندگان میں کمرشل مارکیٹوں، لگژری رہائشگاہوں کے مالکان شامل ہیں جن کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کے واجبات و بقایاجات کی مد میں 60 لاکھ روپے سے زائد واجب الاداء ہیں جن میں گارڈن ٹاون، شیرشاہ روڈ، نشتر روڈ، بوسن روڈ، گردیزی مارکیٹ، گلگشت مارکیٹ، ممتاز آباد مارکیٹ اور ٹمبر مارکیٹ کے نادہندگان شامل ہیں، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان افتخار احمد بھلی کی جانب سے ایک بار پھر ملتان کی بزنس کمیونٹی، کمرشل مارکیٹوں اور پلازوں کے مالکان سمیت لگژری رہائش گاہوں کے مالکان کو واضح و دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہر کی تعمیر و ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیکس گزار پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس سے حاصل ہونیوالی رقم کا 70 فیصد مقامی ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے اپنے شہر اور علاقہ کی ترقی اور بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیئے ایک ذمہ دار شہری کے طور پر واجب الاداء پراپرٹی ٹیکس کی فوری ادائیگی کرکے کسی بھی قانونی مشکلات سے دوچار ہونے سے خود کو محفوظ بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شارٹ ٹوکن ٹیکس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ڈیفالٹر گاڑیوں کو موقع پر ہی لاک کردیا جائے گا جب تک کہ نادہندگان واجب الاداء ٹیکس کی ادائیگی نہ کریں گے گاڑی ریلیز نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں رواں مالی سال کے آخری ماہ جون میں مقررہ ٹیکس اہداف کے حصول میں کوئی عذر قابل قبول ہوگا نہ ہی اثر رسوخ کو خاطر میں لایا جائے گا ٹیکس گزار کسی بھی مشکل سے دوچار ہونے کی بجائے اپنے ذمہ واجب الاداء ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ جائیدادوں کی سیلنگ و قرقی سمیت گرفتاریوں سے محفوظ رہیں،





































Visit Today : 248
Visit Yesterday : 563
This Month : 2975
This Year : 66694
Total Visit : 171682
Hits Today : 1255
Total Hits : 902830
Who's Online : 4






















