چیئرمین پی ٹی آئی کی فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواست ، سپریم کورٹ نے اعتراضات عائد کردئیے
bbc news urdu نے Tuesday، 6 June 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے عائد کردہ اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کونسا عوامی مفاد کا ایشو ہے، عدالت کے آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے حوالے تسلی بخش نکات شامل نہیں ہیں۔ رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹسز کیس کی وضاحت نہیں کرتے، درخواست گزار نے کسی دوسرے فورم پر اپروچ نہیں کیا نہ اسکی وضاحت دی۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ ایک درخواست میں ایک سے زائد استدعائیں کئی گئیں ہیں، آئین کے آرٹیکل 248کے تحت وزیراعظم وزرا اعلی کو فریق نہیں بنایا گیا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 228
Visit Yesterday : 563
This Month : 2955
This Year : 66674
Total Visit : 171662
Hits Today : 1085
Total Hits : 902660
Who's Online : 5






















