دالبندین سے علی احمد مینگل کی رپورٹ کے  مطابق، میران زئی قبائل کا ایک اہم گرینڈ جرگہ امین آباد چاغی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت میران زئی قبائل کے سربراہ سردار حاجی جمعہ خان میران زئی نے کی ،جرگے میں دالبندین کے علاوہ چاغی سمیت ضلع نوشکی سے قبائلی، رہنماء ملک غوث بخش میران زئی کی قیادت میں بھی معتبرین نے شرکت کی ،جرگے میں میران زئی قبائل کے مختلف امور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا ،جن میں رابطہ کمیٹی کی تشکیل اور دیگر مسائل زیر غور آئے، جرگے سے میران زئی قبائل کے ،سربراہ سردار حاجی جمعہ خان میران زئی ملکؒ غوث بخش میران زئی ملکُ علی شیر میران زئی ،حاجی محمد اعظم میران زئی اور دیگر نے کہا کہ میران زئی قبائل بڑی تعداد میں ضلع چاغی سمیت اندرون بلوچستان میں آباد ہے، ہمیں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کی ضرورت ہے جرگے میں میران زئی قبائل کے مسائل کے پائیدار حل کےلئے علاقائی سطح پر رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ،جس میں ہر علاقے سے ایک ایک شخص کو شامل کیا جائے گا، جو کہ سردار حاجی جمعہ خان میران زئی سے قبائلی مسائل کے متعلق رابطہ کریں گے، جرگے کے اختتام پر قبیلے کے اتحاد و اتفاق اور امت مسلمہ کی کامیابی کےلئے اجتماعی دعا کرائی گئی ،جبکہ سردار حاجی جمعہ خان میران زئی کی جانب سے جرگے میں شرکت کرنے والے تمام معتبرین اور قبائلی افراد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا