جعلی بھرتیوں کا مقدمہ ، پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
bbc news urdu نے Monday، 5 June 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن حکام کو نوٹس جاری کردیے۔ جج خالد محمود بھٹی نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ واضح رہے کہ پرویز الہی جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔ پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر کاروائی 7 جون کو ہو گی۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 175
Visit Yesterday : 563
This Month : 2902
This Year : 66621
Total Visit : 171609
Hits Today : 704
Total Hits : 902279
Who's Online : 6






















