پی ڈی ایم کوئی انتخابی اتحاد نہیں، انتخابات میں اتحاد کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں : مولانا فضل الرحمان
گوجرانوالہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے، اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کا اپنا اپنا منشور ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں اتحاد کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، اس حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں دھاندلی کے ذریعے ایک نااہل شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا جس کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی لیکن اب ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگیا ہے، چین سمیت دیگر دوست ممالک پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہیں جبکہ روس سے تجارت شروع کرنے سے بھی عوام کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو گالیاں دینے والا شخص آج امریکہ کو ہی مدد کے لیے پکار رہا ہے لیکن کوئی اس کی مدد کو تیار نہیں ہے۔





































Visit Today : 162
Visit Yesterday : 563
This Month : 2889
This Year : 66608
Total Visit : 171596
Hits Today : 631
Total Hits : 902206
Who's Online : 5






















