قائمپور( اسپیشل رپورٹر)ڈاکٹر عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے 20 سالوں سے غیروں کی قید میں ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں پاکستانی حکومت کو چاہیے اہم کردار ادا کرتے ہوئے امریکا سے بات کرکے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروایا جائے ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران قائم پور چوہدری غلام مصطفی نےاپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ روز قیامت اللہ تعالی کی پکڑ سے نجات نہیں ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قید کی وجہ سے پوری پاکستانی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے اور ان کی فیملی بہت پریشان ہے جو ظلم جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ہو رہا ہے جو کہ افسوسناک بات ہے حکومت پاکستان کو سنجیدگی سے نوٹس لے کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوشش کرے تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے مگر کسی بھی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے امریکہ سے بات نہ کی جس کی وجہ سے رہائی نہ ہو سکی مرکزی انجمن تاجران قائم پور بہت جلد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالےگی جس میں تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہوگی