دالبندین سے علی آحمد مینگل کی رپورٹ کے مطابق،بلوچستان نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنماء ،میر عبدالرحمان نوتیزئی کی پہلی برسی ان کے آبائی، شہر دالبندین میں نہایت ہی عقیدت و احترام سے منائی گئی، پریس کلب کے ہال میں دعائیہ تقریب و تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں سیاسی و قبائلی معتبرین تاجر برادری طلباء سول سوسائٹی کے افراد سمیت مختلف مکتبہ  فکر کے لوگوں نے شرکت کی، ہال میں میر عبدالرحمان نوتیزئی کے بڑے پورٹریٹ بھی لگائے گئے تھے، تقریب سے میر اقبال ریکی سنگت سعید وہاب بلوچ محمد بخش حاجی عبدالرحمان ریکی کاظم مینگل میر عاطف حاجی نور محمد نوتیزئی سمیت ،دیگر مقررین نے کہا کہ بی این پی کے، بزرگ رہنماء میر عبدالرحمان نوتیزئی ایک مضبوط سیاسی و نظریاتی رہنماء تھے، میر عبدالرحمان نوتیزئی نے اپنی زندگی میں اصولوں پر کاربند رہے، مگر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا تاریخ اہسے لوگوں پر فخر کرتی ہے چاغی میں نظریاتی و فکری سیاست کے بانی میر عبدالرحمان نوتیزئی کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا، آخر میں مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، جبکہ بی این پی کے اراکین کی جانب سے لنگر کی تقسیم بھی کی گئی ۔