ملتان(صفدربخاری سے) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کرامت علی شیخ سیکرٹری جنرل ایم کیو ایم پنجاب صدر جنوبی پنجاب ایاز علی شیخ،جنرل سیکرٹری سید وصی حیدر اور ایڈیشنل سیکرٹری مرزا شرافت نے ایم کیو ایم جنوبی پنجاب آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے جس نے متوسط طبقے سے پڑھے لکھے لوگوں کو اسمبلیوں اور سینیٹ تک پہنچایا جس کی زندہ مثال مصطفے کمال ہیں جو ایک کارکن تھے اور پارٹی نے انہیں کراچی کا مئیر بنایا وہ خود عوام سے تھے اس لئے عوام کے مسائل کو سمجھتے ہوئے کراچی کو تاریخی ترقی دی جس کو مخالف بھی تسلیم کرتے ہیں ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور پڑھے لکھے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو آگے لائے گی جس کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے عوام کو اپنی نمائندگی کے لئے صرف اور صرف ایم کیو ایم ہی واحد پلیٹ فارم ہے جس پر آکر ملک و قوم کی خدمت کی جا سکتی ہے ایم کیو کا نظریہ ہی عوام کی خدمت ہے اور عوام ہی اقتدار کی حق دار ہے سرمایہ دار اور جاگیردانہ نظام سے چھٹکارے کے لئے متوسط طبقے کو آگے آنا ہوگا