جعلی بھرتیوں کا مقدمہ ، تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور: تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پرویز الہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضٰی ملک نے کی۔ اینٹی کرپشن کے وکیل نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ پرویز الہیٰ کے خلاف ثبوت موجود ہیں، تفتیش کیلئے ریمانڈ درکار ہے، 14 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔ پرویز الہیٰ کے وکیل نے دلائل دیئے کہ سپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، او ٹی ایس پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا، امتحان کے نتائج کے بعد ان کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو بھیج دیا گیا، میرٹ پر انٹرویو ہوئے، پاس ہونے والوں کو جوائننگ لیٹر دیا گیا، جو لوگ بھرتی ہوئے وہ ابھی تک کام کر رہے ہیں۔ اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو ان کو کام سے روک دیا جاتا۔ تمام ریکارڈ عدالت میں اینٹی کرپشن کی جانب سے بھجوایا گیا۔ جسمانی ریمانڈ کس ریکارڈ کی برآمدگی کیلئے مانگا جا رہا ہے۔ میرے مؤکل کے خلاف کوئی بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عدالت مقدمے سے ڈسچارج کرے۔




































Visit Today : 551
Visit Yesterday : 622
This Month : 2715
This Year : 66434
Total Visit : 171422
Hits Today : 3427
Total Hits : 901517
Who's Online : 13






















