دالبندین سے علی احمد مینگل کی رپورٹ  کے مطابق،پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر کبیر والا سے تعلق رکھنے والے فیض اللہ بھائی سعودی عرب سے واپس پیدل پاکستان پہنچ گئے، فیض اللہ بھائی جنھوں نے گیارہ ماہ قبل، کبیر والا پنجاب سے پیدل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوگئے تھے، پاکستان سے، ایران اور، شارجہ، دوبئی سے سعودی عرب پہنچے، وہاں پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد، گذشتہ روز واپس ایران کے راستے سے تفتان بعد ازاں پیدل دالبندین پہنچ گئے،  اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ،ڈاکٹر حامد گل یوسفزئی تحصیل صدر سردار احمد بخش سنجرانی، سماجی رہنماء سمیر حامد محبوب ملنگ، اور دیگر نے فیض اللہ بھائی کا استقبال کرکے انھیں ہار پہنائی، فیض اللہ بھائی دالبندین میں ایک روز قیام کرنے کے بعد پیدل صوبہ پنجاب روانہ ہوگئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 11 مہینے سے زاہد کے عرصے میں انہوں نے سعودی عرب میں مقامات مقدسہ کی زیارت کرکے وہ لوگوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں، کہ پاکستانی لوگ پرامن لوگ ہیں، وہ امن محبت اور اسلامی بھائی چارے کا جذبہ لے کر گھر سے پیدل نکلے تھے، اور اللہ تبارک و تعالی کے فضل سے واپس خیریت سے پہنچے، انہوں نے مہمان نوازی پر ڈاکٹر حامد کا شکریہ ادا کیا۔