تاخیر اور ٹی اےالاونس کی بندش کے خلاف، ریلوے اسٹیشن دالبندین میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا،
دالبندین سے علی احمد مینگل کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان ریلوے انجینیئرنگ برانچ دالبندین سیکشن کے، گینگ مین ملازمین کا تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر اور ٹی اےالاونس کی بندش کے خلاف، ریلوے اسٹیشن دالبندین میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں ریلوے ملازمین نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ، مظاہرین سے ریلوے گینگ مین صوفی عبدالغیاث اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ریلوے دالبندین کے گینگ مین ملازمین جدید دور میں بے پناہ مسائل اور مشکلات کے شکار ہیں ، کمر توڑ مہنگائی نے ملازمین کا جینا حرام کر دیا ہے، گینگ مینوں کو ماہوار تنخواہ مقررہ وقت ادا کرنے کی بجائے 45 سے 50 دنوں کے تاخیر سے ادا کر دی جاتی ہے، ٹائم اسکیل محکمہ ریلوے کے اکثر و بیشتر ملازمین کو مل رہا ہے ،مگر دالبندین سیکشن کے گینگ مین تاحال ٹائم اسکیل سے محروم ہیں، جبکہ ریلوے ملازمین جو کہ دالبندین سیکشن میں مختلف ایریاز میں کام کرتے ہیں، انھیں چار سالوں سے ٹی اے نہیں مل رہا ہے، حالانکہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں ہم ملازمین کبھی 50 کلومیٹر تو کبھی 100 کلومیٹر سفر کرکے کام کے لئے ایمبرجنسی کی صورت میں جاتے ہیں، اور فی پہرہ 10 سے 12 ہزار روپے اپنے سے اخراجات کرتے ہیں، جو کہ ہمارے بس سے باہر ہے ریلوے ملازمین کے مطالبات پر فی الفور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر شدید احتجاج سے گریز نہیں کیا جائے گا





































Visit Today : 413
Visit Yesterday : 622
This Month : 2577
This Year : 66296
Total Visit : 171284
Hits Today : 2563
Total Hits : 900653
Who's Online : 4






















