پاک فوج ہمارے لیے وہ دیوار ہے جسے دشمن کبھی بھی پار نہیں کر سکتا رانا ندیم فاروق
قائم پور (اسپیشل رپورٹر)پاک فوج ہمارے لیے وہ دیوار ہے جسے دشمن کبھی بھی پار نہیں کر سکتا ، ہمارے شہداء کی قربانیاں کبھی بھی رائیگاں نہیں جائیں گی ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران قائم پور کے سرپرست اعلی رانا ندیم فاروق نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی افواج اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کی فوج نے وطنِ عزیز کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں جس کو ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی ہم پُرزور مذمت کرتے ہیں جنہوں نے یہ جرم کیا انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج کے بغیر ملک کا وجود خطرے میں ہے، افواج پاکستان کے لیے تن من اور دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج واحد ادارہ ہے جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے، پاک فوج کے شہیدوں نے ملکی دفاع میں تاریخی قربانیاں دی ہیں، سماجی خدمات ہوں یا قدرتی آفات، ہر شعبے میں پاک فوج نے نمایاں خدمات سرانجام دیں ہیں افواج پاکستا ن کے جوان سرحدو ں پر اپنی ڈیوٹی جاں فشانی سے سر انجام دیتے ہیں تاکہ ہم آرا م اور سکون کی نیند سوسکیں ، وہ ہماری اور ہمارے بچوں کی حفاظت کی خاطر اپنے بچو ں کو یتیم کردیتے ہیں ، 9 مئی کا وا قع بہت سنگین واقع ہے یادگار شہدا کے ساتھ بے حرمتی کسی صورت بردا شت نہیں کی جا سکتی، پاکستان ہماری جان ہماری آن اور شان ہے سب سے پہلے پاکستان اور ہماری افواج ہے اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے رہنما زاہد بلال چیمہ محمد شہزاد قاری تنویر احمد تصور سیال احمد رانا طارق محمود محمد سلیم خان عباسی دیگر رہنما بھی موجود تھے



































Visit Today : 349
Visit Yesterday : 622
This Month : 2513
This Year : 66232
Total Visit : 171220
Hits Today : 2304
Total Hits : 900394
Who's Online : 5






















