کچے کے ڈاکو بھارت سے تربیت یافتہ اور جدید امریکی ا سلحہ سے لیس ہیں : پولیس حکام کا انکشاف
لاہور: پنجاب پولیس کی جانب سے انکشاف کی گیا ہے کہ کچے کے ڈاکو بھارت سے تربیت یافتہ اور جدید امریکی ا سلحہ سے لیس ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس کے دوران پولیس حکام نے بتایا کہ جو اسلحہ ڈاکوؤں کے پاس ہے وہ اسلحہ پنجاب پولیس کے پاس بھی نہیں ہے ، ڈاکو 2 کلومیٹر کے فاصلے سے ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتے ہیں، ہمیں یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ ڈاکو کہاں بیٹھ کر ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں، یہ وہی اسلحہ ہے جو امریکی چھوڑ گئے تھے اور پھر ان ڈاکوؤں کے ہاتھ لگا۔ ڈی پی او راجن پور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے اس اسلحے سے متعلق ڈاکوؤں کو ٹرینڈ کیا، ہمارے پاس وہ اسلحہ نہیں اس لئے ہماری شہادتیں ہوتی ہیں، جو آرمی کے پاس اسلحہ ہے کم سے کم کچے کی حد تک وہ اسلحہ پولیس کو دیا جائے۔ پولیس حکام نے کہا کہ آرمی کے پاس جو جدید اسلحہ ہے وہ لینے کے لئے این او سی چاہئے ہوتا ہے، جس پر کمیٹی نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع پروڈکشن کو اسلحے کی فراہمی کے لئے سفارش کر دی۔




































Visit Today : 245
Visit Yesterday : 622
This Month : 2409
This Year : 66128
Total Visit : 171116
Hits Today : 1623
Total Hits : 899713
Who's Online : 6






















