نشتر ہسپتال ٹو کےافتتاح سے پہلے نئے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو فوری بھرتی کیا جائے ، تخت لاہور مردہ بادکے نعرے : سرائیکستان نوجوان تحریک کا شدید احتجاج
ملتان(صفدربخاری سے) نشتر ہسپتال ٹو شجاع آباد روڑ میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی بھرتی کے بغیر یکم جون کو ہونے والے ممکنہ افتتاح کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کا شدید احتجاج کیا گیا ۔ ایمن آباد پل سوتری وٹ میں چیئرمین ، تحصیل صدرکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے ٫نشتر ٹو کا بغیر عملے کے افتتاح نامنظور نامنظور۔ نشتر ٹو میں ڈاکٹرز اور عملہ فوری بھرتی کرو ۔ تخت لاہور مردہ باد۔وسیب دشمن آفیسرز مردہ باد کی پرجوش نعرے بازی کی ۔مظاہرہن نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر نشتر ٹو میں ڈاکٹرز کی بھرتی کے بعد افتتاح کرنے کے مطالبات درج تھے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مہر مظہر کات ۔عاشق خان بلوچ اورحاجی طاہر بلوچ نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ھے کہ تخت لاہور اور وسیب دشمن آفیسرز کو بغیر عملے کی بھرتی کے نشتر ٹو کے افتتاح کا ڈھونگ رچانے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری صحت سرائیکی وسیب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری سرائیکی وسیب فوری نوٹس لیں اور بغیر عملے کی بھرتی کے نشتر ٹو کے یکم جون کو ہونے والے ممکنہ افتتاح کو کینسل کریں اور پہلے نشتر ٹو میں نئے ڈاکٹر اور دیگر عملہ کو فوری بھرتی کیا جائے پھر افتتاح کیا جائے ۔سرائیکی راہنماؤں نے کہا کہ تخت لاہور اور پنجاب کے آفیسرز کو وسیب کے لوگوں کو بیوقوف نہیں بنانے دیں گے ۔چئیرمین نے کہا کہ نشتر ہسپتال ٹو میں تمام ڈاکٹرز اور دیگر عملہ سرائیکی وسیب سے بھرتی کیا جائے اگر آفیسرز نے ڈنڈی ماری اور ہمارے وسیب کے ڈاکٹروں اور بے روزگار نوجوانوں کا حق مارا تو سخت ردعمل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نشتر ون میں پہلے ہی ڈاکٹرز اور عملے کی کمی ھے مگر ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور سیکرٹری صحت بدماشی کر کے نشتر ون سے ڈاکٹر اور دیگر عملہ بھیجنا چاہتے ہیں اگر ایسا کیا گیا اور یکم جون کو افتتاح کیا گیا تو ھم تخت لاہور اور ان زمہ داروں کے پورے وسیب میں پتلے جلا کر شیدید احتجاج کریں گے ۔









































Visit Today : 231
Visit Yesterday : 536
This Month : 767
This Year : 64486
Total Visit : 169474
Hits Today : 1964
Total Hits : 877676
Who's Online : 11




















