راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہائی کے بعد خیبرپختونخوا پولیس نےدوبارہ گرفتار کرلیا ۔ قبل ازیں علی محمد خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کیا گیا تھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق علی محمد خان کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا تھا۔علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بھی علی محمد خان کو رہا کرنے کے احکامات دیے تھے۔