وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا
bbc news urdu نے Tuesday، 30 May 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے جس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے اور ایک میزپربیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیش رفت ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتہا پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں، ایسے عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں، ایسے عناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصرکا محاسبہ کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کی اپیل کی تھی اور 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔
ٹیگز:-










































Visit Today : 85
Visit Yesterday : 536
This Month : 621
This Year : 64340
Total Visit : 169328
Hits Today : 365
Total Hits : 876077
Who's Online : 1




















